ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کی نئی لہر

ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کی نئی لہر
کیپشن: ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کی نئی لہر

ایک نیوز نیوز: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت اسکردو منفی 08،  لہہ منفی 06، استور، قلات  منفی 05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بگروٹ، گوپس، ہنزہ، زیارت منفی 04، کالام منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گلگت، پلوامہ، کوئٹہ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ اسلام آباد 05، لاہور 09، کراچی 16، پشاور میں05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ کوئٹہ منفی 01، گلگت منفی01، مظفر آباد 05 ، اسکردو میں منفی 08 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات  کا مزید بتانا ہے کہ مری 03، فیصل آباد 09، ملتان 10،سری نگر صفر، جموں 07، لہہ منفی 06  پلوامہ منفی01 ،اننت ناگ صفر، شوپیاں منفی01، بارہ مولہ میں منفی01 ریکارڈ کیا گیا ہے۔