ایک نیوز نیوز: وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزیراعظم شہباز شریف سےملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک دو روز میں ہیجانی کیفیت ختم ہوجائے گی۔ اتحادیوں سے مشاورت کے بعد حتمی ناموں کا اعلان کردیا جائے گا۔پہلے ایک سمری آنے سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔میڈیا کو سیاسی دھڑے بندیوں کی نمائندگی نہیں کرنی چاہیے۔
صحافی نے سوال پوچھا کہ نئے آرمی چیف سینئر موسٹ ہوں گے یا کسی اور کی تقرری کی جارہی ہے؟ جس پر خواجہ آصف نے کہا یہ مجھے تو نہیں معلوم کسی اور سے پوچھ لیں۔ پچھلے چند ماہ سے ہیجانی کیفیت ہے وہ ایک دو دن میں ختم ہوجائے گی۔کابینہ اجلاس میں اہم تقرریوں پر غور ہوگا۔اتحادیوں اور وفاقی کابینہ کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔
صحافی نے سوال پوچھا کہ آرٹیکل 243 میں تو اعتماد کا نہیں لکھا، جس پر خواجہ آصف نے کہا مجھے اتنے آرٹیکل کا نہیں معلوم، آپ نے پڑھا ہوگا، آپ کو پتہ ہوگا۔قانونی پراسیس پر ایک دو دن لگ سکتے ہیں۔