ٹک ٹاکرعائشہ اکرم سے بدسلوکی کے مقدمہ میں پیشرفت

Nov 23, 2022 | 15:12 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: مینار پاکستان پر خاتون عائشہ اکرم سے بدسلوکی کے مقدمہ میں اہم پیشرفت ہوئی، عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے گواہان کو آئیندہ سماعت پر طلب کر لیا ہے۔ 

سیشن کورٹ لاہور میں خاتون سے بدسلوکی کے مقدمے پرسماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج عشرت عباس نے کیس پر سماعت کی۔

عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے گواہان کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا اور ساتھ ہی مدعیہ ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کو بھی طلب کر لیا ہے۔ 

عدالت نے ملزمان ارسلان ، عابد احمد ، افتخار ،عمران سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کر دی ہے اور عدالت نے مقدمہ میں ملوث ایک  ملزم حسنین عرف مہران کو پیش نہ ہونے پر اشتہاری قرار دے دیا ہے۔  

عدالت میں نامزد ملزم ریمبو ،اسد عظمت ،محمد بلال سمیت سات 16 ملزمان پیش ہوئے، عائشہ اکرم کی درخواست پر تھانہ لاری اڈا پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔ گزشتہ سال 14 اگست پر خاتون سے بدسلوکی کے بعد مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پولیس کی جانب سے چالان عدالت میں پیش کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عدالت نے ارسلان،عابد احمد، افتخار اور عمران سمیت 8 ملزمان کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیےہیں جبکہ متعلقہ ایس ایچ او کو ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

مزیدخبریں