ایک نیوز نیوز: قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میں تیونس اور ڈنمارک کا میچ ڈرا ہو گیا ہے۔ پولینڈ اور میکسیکو کے درمیان بھی میچ برابر ہو گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق تیونس کے پاس میچ جیتنے اور تینوں پوائنٹس حاصل کرنے کا موقع تھا لیکن ہاف ٹائم سے عین قبل ڈنمارک کے گول کیپر کاسپرشمیچل نے انہیں اس موقع سے محروم کردیا۔
تیونس نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فیفا ورلڈ کپ 2022 گروپ ڈی کے میچ میں ڈنمارک کے ساتھ بغیر کوئی گول کئے ڈرا کھیلا ۔ سعودی عرب کے گروپ کی پولیند اور میکسیکو بھی ایک دوسرے کے اوپر کوئی گول نہیں کر پائیں جس کی وجہ سے میچ ڈرا ہو گیا۔ 10 ویں نمبر والے ڈنمارک اور 30 ویں نمبر والے تیونس نے ایک ایک پوائنٹ شیئر کیا۔ تیونس نے فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار کسی یورپی ٹیم کے خلاف پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔
تیونس کے پاس میچ جیتنے اور تینوں پوائنٹس حاصل کرنے کا موقع تھا لیکن ہاف ٹائم سے عین قبل ڈنمارک کے گول کیپر کاسپر شمیچل نے اس موقع سے محروم کردیا۔ میچ کے دوسرے ہاف میں ایرکسن نے گول پر شاٹ لیا جسے تیونس کے گول کیپر ایمن ڈہمن نے بچا کر اسکور کو 0-0 پر برقرار رکھا۔
ڈنمارک نے دوسرے ہاف میں مزید کئی مواقع بنائے لیکن ڈہمن نے اپنی ٹیم کے لیے ڈرا کو یقینی بنانے کی تمام کوششیں ناکام بنا دیں۔
دوسرے میچ میں پولینڈ اور میکسیکو کی دونوں ہی ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور ایک دوسرے پر زبردست حملے کئے لیکن دونوں میں سے کوئی بھی اسکو گول میں تبدیل کرنے میں ناکام رہے۔ پولینڈکا شمار اگر یووپ کی بہترین ٹیموں میں ہوتا ہے تو میکسیکو بھی جنوبی امریکہ کی بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے۔ اس ڈرا نے گروپ کی مضبوط ٹیم ارجنٹینا کے لئے مشکلیں کھڑی کر دی ہیں ۔