صدرمملکت نے اہم تعیناتی کی منظوری دے دی

Nov 23, 2022 | 14:30 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز نیوز:جمعیت علمائے اسلام سے تعلق رکھنے والے سینیٹر حاجی غلام علی کو گورنر خیبر پختونخوا تعینات کردیا گیا۔ صدر مملکت  نے وزیراعظم کی جانب سے بھجوائی گئی سمری  پر دستخط کردئیے۔

تفصیلات کے  مطابق جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے غلام علی کو اس عہدے کے لیے نامزد کیا ہے،غلام علی مولانا فضل الرحمان کے قریبی عزیز بھی ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو سمری بھجوائی گئی ۔ صدر مملکت کی منظوری کے بعد حاجی غلام علی گورنر کے پی تعینات  ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ  6 ماہ سے خیبرپختونخوا کا گورنر نہ ہونے کے بعد وفاق نے خیبرپختونخوا کا نیا گورنر تعینات کا فیصلہ کیا۔ پی ڈی ایم کی جماعتوں نے جے یو آئی کے حاجی غلام علی کے نام پر اتفاق کیا۔

یاد رہے کہ  حاجی غلام علی مولانا فضل الرحمان کے سمدھی ہیں اور پشاور کے ناظم بھی رہ چکے ہیں جبکہ ان کے بیٹے زبیر علی پشاور کے میئر ہیں۔

مزیدخبریں