ڈیجیٹل ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈز کی ترجمان وزیراعلی و پنجاب حکومت مسرت چیمہ سے ملاقات

ڈیجیٹل ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈز کی ترجمان وزیراعلی و پنجاب حکومت مسرت چیمہ سے ملاقات
سورس: ترجمان وزیراعلٰی و پنجاب حکومت مسرت چیمہ کی الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ ڈیجیٹل ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈز سے ملاقات

ایک نیوز نیوز: الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ ڈیجیٹل ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈز نے ترجمان وزیراعلٰی و پنجاب حکومت مسرت چیمہ سے ملاقات کی اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

ڈی جی پی آر آفس میں الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ ڈیجیٹل ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈز نے ترجمان وزیراعلٰی و پنجاب حکومت مسرت چیمہ نے خصوصی طور پر ملاقات کی اور ان کو پیش آنے والے مسائل کے بارے میں پوچھتے ہوئے یہ یقین دہانی کروائی کہ پنجاب حکومت ان کے مسائل کو فوری طور پر حل کروانے کی کوشش کرے گی۔ 

ملاقات کے دوران ترجمان نے بتایا کہ پنجاب حکومت ڈیجیٹل میڈیا کی اشتہار پالیسی کے حوالے سے بھی قانون سازی کرنے جا رہی ہے اور اس قانون کے پاس ہونے کی وجہ سے ڈیجیٹل میڈیا انڈسٹری کو فروغ ملے گا اور اس سے وابستہ لوگوں کے لئے روزگار کے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔ 

ملاقات کے دوران پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کی طرز پر تنظیم سازی سمیت پریس کلب کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی جبکہ ڈیجیٹل ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈز نے بتایا کہ دیگر صحافتی تنظیموں کی طرح ڈیجیٹل میڈیا کا بھی پلیٹ فارم بے حد ضروری ہے۔ محدود وسائل کے ساتھ عوامی امنگوں کی ترجمانی کیلئے حکومتی سرپرستی بے حد ضروری ہے۔ 

اس موقع پر ترجمان پنجاب حکومت نے کہا دور حاضر میں دیگر میڈیم کے برعکس ڈیجیٹل میڈیا نے اپنا مقام مختلف طرز پر بنایا ہے اور پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کا بڑا حصہ سوشل میڈیا سائٹس کی مرہون منت ہوتا جارہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاست، معاشرت ثقافت، کھیل، تفریح اور سیاست سمیت تمام شعبہ جات میں ڈیجیٹل میڈیا اپنا اہم کردار ادا کر رہا ہے۔