ہم جنس پرستوں کی خاطر کیتھولک چرچ نے قانون بدل دیا

catholic church changed law for LGBT
کیپشن: catholic church changed law for LGBT
سورس: google

 ایک نیوز نیوز: جرمنی میں ہم جنس پرستوں کی خاطر کیتھولک چرچ نے قانون بدل دیا۔جرمنی میں کیتھولک چرچ نے جنس کی بنیاد پر تفریق برتنے کے خاتمے کے لیے اپنے لیبر قوانین میں اہم تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔

جرمنی میں تقریباً آٹھ لاکھ افراد چرچ میں کام کرتے ہیں، جس نے اپنے لیبر قوانین میں تبدیلی کی ہے تاکہ جو لوگ ہم جنس پرست ہیں یا جو طلاق کے بعد دوبارہ شادی کرلیں، انہیں ملازمت سے برطرف نہ کیا جا سکے

 ابھی تک جن اصول و ضوابط پر عمل ہوتا آیا تھا، اس کے تحت کیتھولک چرچ کے ملازمین اگر ہم جنس پرست ہونے کا کھل کر اعلان کر دیں یا پھر طلاق کے بعد دوبارہ شادی کر لیں، تو وہ اپنی ملازمتوں سے محروم ہو سکتے تھے۔

تاہم منگل کے روز جرمن بشپس کانفرنس نے اعلان کیا، ''واضح طور پر، جیسا کہ پہلے کبھی نہیں ہوا، چرچ کے اداروں میں بھی تنوع کو ایک بہتری کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے۔

اعلان میں مزید کہا گیا کہ ''تمام ملازمین آزادانہ طور پر اپنے ٹھوس فرائض کے ساتھ، اپنی اصلیت، اپنے مذہب، اپنی عمر، اپنی معذوری، جنس، اپنی جنسی شناخت اور اپنے طرز زندگی کے بارے'' میں پرواہ کیے بغیر، ایسے چرچ کے نمائندے ہو سکتے ہیں جو ''لوگوں کی خدمت کرتے ہیں۔