ایک نیوز نیوز: تحریک انصاف کے احتجاجی دھرنوں کے خلاف درخواستوں پرلاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دیےکہ دھرنوں کی پچھلی قسط میں کس کاکیا کرداررہا عدالت اس کو بھی دیکھے گی،جس کا بھی قصورہوا قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس مرزا وقاص رؤف نے پی ٹی آئی کے احتجاجی دھرنوں کے خلاف درخواستوں پرسماعت کی۔کمشنرراولپنڈی،ڈپٹی کمشنر، سی پی او،سی ٹی او،ڈی آئی جی موٹروے، وزارت مواصلات کا نمائندہ اورآئی بی کا سیکشن افسرعدالت میں پیش ہوئے۔ڈی جی آئی بی نےاحتجاجی دھرنوں سےمتعلق لفافہ بند رپورٹ عدالت میں جمع کروائی ۔
جسٹس مرزا وقاص رؤف نےریمارکس دیئے کہ ڈی جی آئی بی سے پوچھیں لفافہ بند رپورٹ کوڈی سیل کیا جاسکتا ہے کہ نہیں کیونکہ رپورٹ درخواست گزاروں کوبھی فراہم کرنا ہوں گی۔
وزارت مواصلات، ڈپٹی کمشنرراولپنڈی، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ اورآرپی اوراولپنڈی نے بھی رپورٹس جمع کرادیں۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ پی ٹی آئی26 تاریخ کو دھرنہ دے رہی ہے ،ضلعی انتظامیہ تعلیمی اداروں کو بند کرنا چاہ رہی ہے ۔
جس پرعدالت نے ریمارکس دیئے کہ کل جوبھی صورت حال پیدا ہوگی، عدالت اس کودیکھے گی، دھرنوں کی پچھلی قسط میں کس کاکیاکرداررہاعدالت اس کوبھی دیکھےگی، جس کا بھی قصورہوا قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔
بعدازاں عدالت نے سماعت 5 دسمبرتک ملتوی کردی۔