مظفر گڑھ: مسلح افراد کا گھر گھس کر خواتین، بچوں پر ڈنڈوں ، اینٹوں کے وار

Nov 23, 2022 | 13:12 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: مظفرگڑھ  میں تھانہ خان گڑھ کی حدود موضع عنایت پور میں درجنوں مسلح افراد  نے گھر میں گھس کر خواتین بچوں اور گھر کے افراد پر تشدد کیا جس کے نتیجہ میں 4 خواتین سمیت سات افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

 مظفرگڑھ کے تھانہ خان گڑھ کی حدود  موضع عنایت پور  میں درجنوں   مسلح افراد نے گھر پر دھاوا بول دیا۔ جس کے نتیجے میں درجنوں مسلح افراد نے گھر میں گھس کرعورتوں بچوں سمیت گھر کے تمام افراد کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ کلہاڑیوں ڈنڈوں اور اینٹوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا جس سے چار خواتین سمیت سات افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایک نیوز نیوز کو وصول ہونے والی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان خواتین اور گھر کے افراد کو بے دردی سے تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں ۔متاثرین نے بتایا کہ دھاوا بولنے والے افراد گھر کی چھتیں اکھاڑ کر شہتیر اور دیگر عمارتی سامان بھی لےگئے ہیں۔ انسانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں کو بھی نہ بخشا جانوروں پر بھی لاٹھیاں برسا دیں جبکہ خان گڑھ پولیس کی جانب سے ملزمان کے خلاف تاحال کوئی قانونی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-11-23/news-1669191117-4892.mp4

مزیدخبریں