جلال پور بھٹیاں: درندہ نما شخص کی 3 سالہ بچی کیساتھ زیادتی، ڈی پی او کا نوٹس

Nov 23, 2022 | 12:35 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز:  پنجاب میں کمسن بچوں کے ساتھ زیادتی کی واردارت کم نہیں ہو سکی۔ جلال پور بھٹیاں کمسن بچی کیساتھ زیادتی کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق جلال پور بھٹیاں ظلم کی انتہا ہو گی بد نما شخص نے ایک اور کلی کو مسل کر رکھ دیا ۔ جلال پور بھٹیاں کے علاقہ سندھواں تارڑ میں 3 سالہ کمسن بچی کیساتھ  زیادتی کا مقدمہ پیش آیا۔

    ڈی پی او  نےسخت نوٹس لیتے ہوئے  واقعہ میں ملوث ملزم کو فوری گرفتار کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ جس کے بعد ملزم کی گرفتاری کیلئے ایس ایچ او کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  ڈی پی او کا کہنا ہے کہ  ملزم زین جلد پولیس کی گرفت میں ہو گا۔ جلال پور بھٹیاں کمسن بچی کو میڈیکل اور علاج و معالجہ کے ٹراما سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔  کمسن بچی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ واقعہ میں ملوث ملزم کو جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ 

مزیدخبریں