پنجاب کےسرکاری سکول انگلش میڈیم ہوگئے

Nov 23, 2022 | 12:33 PM

JAWAD MALIK

عمران لطیف: مطالعہ پاکستان کے بعدپرائمری تامڈل جماعت تک کی دیگر کتب بھی آئندہ تعلیمی  سال سے انگریزی میں پڑھانے کافیصلہ کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کےسکولوں میں زیرتعلیم طلبا کے لیے بری خبر،نئے تعلیمی سال سے چھٹی ،ساتویں اور آٹھویں میں اسلامیات اور اردو کے علاوہ تمام کتابیں انگریزی میں پڑھناہونگی۔

اس حوالے سے اساتذہ نے تحفظات کااظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ طلبا کاکہناہے مطالعہ پاکستان اوردیگرکتب انگریزی میں پڑھنےسے مشکلات درپیش ہونگی۔

تعلیمی ماہرین اور طلباءنے تحفظات  کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ قوموں نے اپنی زبان میں ترقی کی ہےذریعہ تعلیم انگریزی اوراردوزبان میں پڑھنا آپشںل ہونا چاہیے۔

ہزاروں اساتذہ کی جدید تقاضوں کے مطابق موثرٹرینگ نہ ہونے سے عملدرآمد مشکل ہوگا۔

 ٹیکسٹ بک حکام کاکہناہےتمام کتابیں 31 مارچ 2023 سے قبل مارکیٹ میں ہونگی جبکہ دوسری جانب پنجاب ٹیچرز یونین نے فیصلہ پر نظر ثانی کا مطالبہ کردیا ہے۔

مزیدخبریں