ایک نیوز نیوز: کارکردگی میں بہتری لانے کے نام پرگوگل نے بھی 10 ہزار ملازمین کی چھانٹی کا فیصلہ کرلیا ۔
گوگل کی پیرنٹ کمپنی الفابیٹ Alphabet مبینہ طور پر تقریباً 10,000 خراب یا کم کارکردگی دکھانے والے ملازمین یا اس کی 6 فیصد افرادی قوت کو فارغ کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ یہ قدم ایکٹیوسٹ ہیج فنڈ کے دباؤ، مارکیٹ کے ناموافق حالات اور اخراجات کو کم کرنے کی ضرورت کے تحت اٹھایا جائے گا۔ اسی ضمن میں کم کارکردگی کی درجہ بندی والے ملازمین کو نکال دیا جائے گا۔
دی انفارمیشن کی ایک رپورٹ کے مطابق گوگل ایک نئی درجہ بندی اور کارکردگی میں بہتری کے منصوبے کے ذریعے پرفارمنس مینجمنٹ سسٹم مینیجرز کی مدد کر سکتا ہے جس کے ذریعے اگلے سال کے اوائل سے کم کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ہزاروں ملازمین کو باہر نکال دیا جائے گا۔ مینیجرز ریٹنگز کو بونس اور اسٹاک گرانٹس کی ادائیگی سے بچنے کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔