ایک نیوز نیوز: روجھان کچے میں ڈاکوں نے پولیس چوکی پر حملہ کر دیا ڈاکوں کی فائرنگ سے ایلیٹ فورس کے 4اہلکار شدید زخمی جبکہ جوابی فائرنگ سے 2 ڈاکو ہلاک اور 6زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
تفصیلات کے مطابق روجھان کے علاقے کچے میں ڈاکوؤں نے پولیس چوکی پر حملہ کیا ڈاکوں کے درمیان 6 گھنٹے تک فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ ڈاکوں کی فائرنگ سے 4ایلیٹ فورس کے اہلکار شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ایلیٹ فورس کے زخمیوں کو شیخ خلیفہ ہسپتال روجھان منتقل کر دیا گیا پولیس کی جوابی فائرنگ سے متعدد ڈاکوں بھی زخمی ہوئے ہیں پولیس کی بھاری نفری کچہ کے علاقہ میں موجود ہے۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہےکہ کچہ کے علاقہ میں پولیس نےبڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ لنڈ گینگ کا سرغنہ خدا بخش لنڈ ہلاک ہو گیاہے۔ لنڈ اور عمرانی گینگ کے متعدد ڈاکو زخمی ہو گئے ہیں۔
خدا بخش لنڈ کچہ کا سرکردہ ڈاکو تھا جو متعدد سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔ خدا بخش لنڈ پر پولیس مقابلے، دہشت گردی ، ڈکیتی اور قتل جیسے سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ کچہ پولیس مقابلے میں پولیس کے 4اہلکار زخمی ہوئے ہیں اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔ زخمی پولیس اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہیں۔
ترجمان پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکوں لُنڈ گینگ کا سرغنہ خدا بخش لُنڈ بھی مارا گیا خدا بخش لُنڈ پولیس کو سنگین جرائم میں مطلوب تھا ڈی پی او راجن پور احمد محی الدین نے روجھان ہسپتال میں موجود زخمی پولیس کے جوانوں کی عیادت اور حوصلہ افزائی کی ڈی پی او راجن پور احمد محی الدین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ کر کے ہی دم لینگے کچے کے علاقے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے