حیدر کھرل: لاہور میں فضائی آلودگی کی شرح میں مزید اضافہ ہوگیا۔ائیر انڈیکس کوالٹی ریٹ 306 تک پہنچ گیا،جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سنیٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں سموگ کی شدت مزید بڑھ گئی،حد نگاہ کم رہ گئی۔آج دن کے آغاز میں ائیر انڈیکس کوالٹی ریٹ 306 ریکارڈ کیا گیا ہے۔دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور ایک بار پھر پہلے نمبر پر آگیا ہے۔
شہر میں سردی کی شدت میں بھی مزید اضافہ ہوگیا ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سنیٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے اور ہوا میں بھی نمی کا تناسب 73 فیصد رہے گا۔
آئندہ 24گھنٹوں کے دوران موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ صبح اور شام کے اوقات میں دھند کی شدت میں بھی اضافہ ہوجائے گا۔موٹروے پولیس نے شہریوں کو فوگ لائٹس لگانے کی ہدایت کردی ہے۔