نواز شریف نے جس کو بھی آرمی چیف تعینات کیا اسی سے جوڈو کراٹے کیے: شیخ رشید

Nov 23, 2022 | 11:33 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے سمری ارسال کرکے دور اندیشی کا ثبوت دیا ہے کہ پاکستان کا نیا آرمی چیف سیاست سے دور اور ملک کا وفادار ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے سمری آگئی ہے۔ اس میں سارے سینئر  نام شامل کرکے ادارے نے دور اندیشی کا ثبوت دیا ہے۔ٹوئٹر پیغام  شیخ رشید نے مزید کہا کہ اب کسی کی پسند ناپسند کا نہیں بلکہ میرٹ کا سوال ہوگا۔ جو بھی آرمی چیف آئے گا، وہ سیاست سے دور ملک اور اپنے ادارے کا وفادار ہوگا۔

شیخ رشید نے ٹویٹر پیغام میں مزید کہا کہ نیا آرمی چیف پاکستان کی تباہ حال معیشت کو سہارا دینے کی کوشش کرے گا۔ نواز شریف نے جس کو بھی آرمی چیف تعینات کیا اسی سے جوڈو کراٹے کیے۔

 نگراں حکومت کی مدت نہیں بڑھ سکتی ہے۔ 26 نومبر کو 2 بجے راولپنڈی عمران خان کے لانگ مارچ کا تاریخی استقبال کرے گا۔

مزیدخبریں