ایک نیوز نیوز: اے این ایف کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق اے این ایف نے بڑی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے انٹرنیشنل میل آفس راولپنڈی میں لندن سے آئے پارسل میں سے 28 گرام ویڈ برآمد کر لی ہے۔
جبکہ دوسری کارروائی میں مظفر گڑھ کے قریب ٹرک سے 72 کلو چرس برآمد کی گئی ہے۔ برآمدشدہ چرس کوئلہ لے جانے والے ٹرک کے خُفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی۔ زیارت کے رہائشی 2 ملزمان گرفتار ہوئے ہیں۔ ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیا گیاہے۔