امریکا:سپریم کورٹ نے کمیٹی کو ٹرمپ کے ٹیکس گوشواروں تک رسائی دیدی

Nov 23, 2022 | 09:17 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مشکلات بڑھنے لگیں، امریکی سپریم کورٹ نے ہاؤس پینل کمیٹی کو ٹرمپ کے ٹیکس گوشواروں تک رسائی دے دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر ٹرمپ نے اپنی صدارت کے دوران ٹیکس گوشوارے جاری کرنے سے انکار کیا تھا۔

ہاؤس کمیٹی 2015 سے 2020 کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ اور ان سے منسلک کاروبار کے مالی گوشواروں کی چھان بین کر رہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ کے جج مین ہٹن نے سابق امریکی صدر کے خلاف کیس کی تاریخ دے دی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے تین بچوں کے خلاف دھوکہ دہی کیس کی سماعت 2 اکتوبر 2023 کو ہوگی۔

عدالت نے ریمارکس دیئےکہ ٹرمپ اور ان کے خاندان کے افراد نے مالی فوائد کے لیے جائیدادوں کی اصل قیمت سے متعلق غلط بیانی کی۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ فراڈ کا مقدمہ سیاسی طور پر بنایا گیا ہے، پراسیکیوٹر دفتر کو کیس میں کرمنل چارجز فائل کرنے کا اختیار نہیں ہے۔

مزیدخبریں