آرمی چیف کی تعیناتی کی سمری وزارت دفاع کو بھیج دی ،آئی ایس پی آر

آرمی چیف کی تعیناتی کی سمری وزارت دفاع کو بھیج دی ،آئی ایس پی آر
کیپشن: آرمی چیف کی تعیناتی کی سمری وزارت دفاع کو بھیج دی ،آئی ایس پی آر

ایک نیوز نیوز :آئی ایس پی آرنے کہا کہ آرمی چیف اور چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کی  تعیناتی کی سمری وزارت دفاع کو بھیج دی ۔

تفصیلات کےمطابق اپنے ٹویٹر پیغام میں آئی ایس پی آر نے کہا کہ وزارت دفاع کو جو سمری بھیجی گئی ہے اس میں 6لیفٹیننٹ جنرلز کے نام شامل ہیں ۔

قبل ازیں آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے سمری کے حوالے سے خبریں چلیں،ذرائع کے مطابق سمری میں 6 سینیئر ترین افسران کے نام شامل ہیں۔سمری میں سب سے پہلا نام لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کا ہے جبکہ دوسرا لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد کا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس، لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کا نام بھی سمری میں شامل ہے ۔جبکہ آرمی چیف کی تعیناتی کی سمری کے حوالے سے وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے تردیدکی ۔وزیردفاع اور وزیراطلاعات نے بتایا کہ ایسی کوئی سمری نہیں آئی۔