26 نومبر سے ملک بھر میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ

26 نومبر سے ملک بھر میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ
(ایک نیوز نیوز) حکومت نے 26 نومبر سے ملک بھر میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا۔

ملک میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ہواہے اور تعلیمی اداروں میں کورونا مثبت آنے کی شرح 82 فیصد تک جاپہنچی ہے۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی سربراہی میں وزرائے تعلیم کا اجلاس ہوا جس میں ملک اور بالخصوص تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
https://www.youtube.com/watch?v=7mpB5OVyLc8
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نےکہا کہ 26 نومبر سے اسکول، کالجز، یونیورسٹیز اور ٹیوشن سینٹرز کوبند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔شفقت محمود کاکہنا تھا کہ 26 نومبر سے 24 دسمبر تک تعلیمی ادارے بند رکھیں گے جائیں گے جس کے بعد 25 دسمبر سے 11 جنوری تک صورتحال بہتر ہونے پر تعلیمی ادارے دوبارہ کھول دیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جہاں آن لائن نظام ہے وہ آن لائن تعلیم کا سلسلہ جاری رہے گا اور جہاں آن لائن نہیں ہوگا وہاں اساتذہ ہوم ورک دیں گے جب کہ اس حوالے سے فیصلے صوبائی حکومتیں کریں گی۔

وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ اساتذہ اور بچوں کی صحت سب سے پہلے ہے، بچوں کی صحت پر کوئی سمجھوتا نہیں کرسکتے۔