ہیرو وحید مراد کو اس جہاں سے رخصت ہوئے 37 برس بیت گئے

ہیرو وحید مراد کو اس جہاں سے رخصت ہوئے 37 برس بیت گئے
(ایک نیوز نیوز) چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کو اس جہاں سے رخصت ہوئے 37 برس بیت گئے لیکن انکا فن آج بھی زندہ ہے.

دو اکتوبر انیسو اڑتیس کو کراچی میں پیدا ہونے والے وحید مراد نے فلمی کیرئیر کا آغاز 1962 میں ریلیز ہونے والی فلم"اولاد" سے کیا.'ہیرا اور پتھر' وحید مراد کی پہلی فلم تھی جس میں وہ بطور ہیرو جلوہ گر ہوئے.

انیس سوچھیاسٹھ میں انکی ریلیز ہونے والی فلم 'ارمان' نے پلاٹینم جوبلی منائی جس کے گیت ,کو کو رینا، اور ,اکیلے نہ جانا زبان زد عام ہوئے.برصغیر میں دلیپ کمار کے بعد وہ دوسرے اداکار تھے جو نوجوان نسل میں بے حد مقبول ہوئے.

وحید مراد نے ایک سو چوبیس فلموں میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا جن میں آٹھ پنجابی اور ایک پشتو شامل ہے..۔انہیں منفرد سٹائل اور شاندار اداکاری کی بدولت چاکلیٹی ہیرو کا خطاب ملا. وحید مراد تیئس نومبر انیسو تراسی اپنے مداحوں کو داغ مفارقت دے گئے.