ایک نیوز:وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ یواےای کےساتھ مشترکہ منصوبےاورسرمایہ کاری چاہتےہیں۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعظم شہبازشریف ایک روزہ دورےپردبئی میں موجودہے۔
تقریب سےخطاب کرتےہوئےوزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ یو اے ای کے باصلاحیت آئی ٹی پروفیشنلز کو دیکھ کر بے حد خوشی ہورہی ہے،آئی ٹی پروفیشنلز معیشت کے تمام شعبوں کی ڈیجیٹائزیشن میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں،یو اے ای آئی ٹی کی فیلڈ میں لیڈ کررہاہے، پاکستان کی آبادی 60فیصد سے زائد نوجوانوں پر مشتمل ہے۔
شہبازشریف کامزیدکہناتھاکہ گزشتہ ڈھائی ماہ میں سب سے زیادہ وقت آئی ٹی کے فروغ کے امور پر دیا،متحدہ عرب امارات کے صدر پاکستان کے عظیم دوست ہیں، کوشش ہے پاکستان کی معیشت کی ڈیجیٹا ئزیشن کا عمل جلد مکمل ہو، یواے ای کے ساتھ مل کر پاکستانی معیشت کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں، گزشتہ اڑھائی ماہ میں آئی ٹی کے شعبے کیلئے سودمند اقدامات کئے گئے ہیں۔متحدہ عرب امارات کے ساتھ مشترکہ منصوبے اور سرمایہ کاری چاہتے ہیں۔