سنی اتحادکونسل نےپنجاب اسمبلی کاجلاس بلانےکیلئے ریکوزیشن جمع کروادی

May 23, 2024 | 17:33 PM

ایک نیوز:سنی اتحادکونسل نےپنجاب اسمبلی کاجلاس بلانےکیلئے ریکوزیشن جمع کروادی۔
ریکوزیشن کےمطابق لاء اینڈ آرڈر اور رہنما پی ٹی آئی رؤف حسن پر حملے کے بعد کے حالات پر اجلاس بلایا جائے، کسانوں سے گنا خریدنے کے بعد معاوضہ ادا نہ کرنے پر پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس بلایا جائے۔
 ریکوزیشن کےمطابق انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اجلاس طلب کیا جائے،رکن صوبائی اسمبلی شیخ امتیاز محمود اور جنید افضل ساہی نے ریکوزیشن جمع کروا دی۔

مزیدخبریں