ایک نیوز:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےسی پی آرٹریننگ پروگرام شروع کرنےکی منظوری دےدی۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں ایئر ایمبولینس اور ایمرجنسی سروسز سے متعلق امور کا جائزہ لیاگیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا ایئر ایمبولینس سروس جلد شروع کرنے کا حکم دیا۔
مریم نوازکاکہناتھاکہ جون کی ڈیڈ لائن مقرر دوردراز علاقوں میں ہنگامی صورتحال میں مریض شفٹ کرنے کے لئے ایئر ایمبولینس سروس استعمال ہوگی۔
وزیر اعلیٰ مریم نوازنے طلبہ کے لئے سی پی آر ٹریننگ پروگرام شروع کرنے کی ہدایت بھی دی۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ کوبریفنگ دی گئی کہ سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات کو ہارٹ ا ٹیک کی فرسٹ ایڈ ٹریننگ دی جائےگی۔
وزیر اعلیٰ مریم نوازنے سی پی آر ٹریننگ پروگرام شروع کرنے کی منظوری دے دی ۔
ایئر ایمبولینس سروس کے لئے موک ایکسرسائز کا مرحلہ مکمل ہوگیااور ایئر ایمبولینس سروس کے لئے ڈاکٹر اور سٹاف کی ٹریننگ جاری ہےاجلاس کوبریفنگ دی گئی۔
سیکرٹری ایمرجنسی سروسز رضوان نصیر نے ایئر ایمبولینس سروس اور سی پی آر ٹریننگ پر بریفنگ دی۔
صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق، ڈاکٹر عدنان خان، سیکرٹری فنانس مجاہد شیر دل، پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال، سیکرٹری ایمپلی منٹیشن دانش افضال اور دیگر موجود تھے۔