رؤف حسن کی میڈیکل رپورٹ میں اہم انکشافات سامنےآگئے

May 23, 2024 | 17:18 PM

ایک نیوز: ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن کی میڈیکل رپورٹ میں اہم انکشافات سامنےآگئے۔
ذرائع کےمطابق اسلام آباد پولیس کوترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن کی میڈیکل رپورٹ موصول ہوگئی۔

ذرائع کےمطابق میڈیکل رپورٹ میں کہاگیاہےکہ رؤف حسن پر حملے میں بلیڈ کا استعمال نہیں ہوا، ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن کے چہرے پر زخم آہنی مکا لگنے سے ہوئے۔
رپورٹ میں مزیدکہاگیاکہ رؤف حسن نے ابتدائی طبی امداد پی اے ایف ہسپتال سے لی، میڈیکل رپورٹ میں زخم کی گہرائی کے حوالے سے معلومات نہیں دی گئیں۔

مزیدخبریں