مسلسل اضافےکےبعدڈالرکی قیمت میں کمی

May 23, 2024 | 17:12 PM

ایک نیوز:مسلسل اضافےکےبعدانٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں کمی ہوگئی۔
اسٹیٹ بینک کےمطابق کاروبارکےاختتام پر انٹربینک میں ڈالر 17 پیسے سستا ہوا ، انٹربینک میں ڈالر 278.47 روپے سے کم ہوکر 278.30 روپے پر بند ہوا۔
کاروبارکےاختتام پراسٹاک مارکیٹ ہنڈرڈانڈیکس 157 پوائنٹس کے اضافے سے 75 ہزار 114 پوائنٹس پر بند ہوا،دن بھر مجموعی طور پر 374 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا،191 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 155 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔

  مارکیٹ میں 75 کروڑ 70 لاکھ سے زائد شیئرز کی لین دین ہوئی،اسٹاک مارکیٹ میں 16 ارب 58 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 75,284 جبکہ کم ترین سطح 74,726 پوائنٹس رہی۔    

مزیدخبریں