ایشیائی ترقیاتی بینک کےوفدکاواپڈاہاؤس کادورہ،ترقیاتی منصوبوں بارےتبادلہ خیال

May 23, 2024 | 14:28 PM

ایک نیوز:ایشیائی ترقیاتی بینک کےوفدنےواپڈاہاؤس کادورہ کیا، ترقیاتی منصوبوں بارےتبادلہ خیال کیاگیا۔
چیئرمین واپڈاکاکہناتھاکہ ایشیائی ترقیاتی بینک ہمارا قابل قدر شراکت دار ہے۔  واپڈا منصوبوں کی تکمیل میں ایشیائی ترقیاتی بینک کی معاونت سے بہت استفادہ کیا ہے۔

 ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد کو بریفنگ دی گئی کہ واپڈا کے زیر تعمیر اور مستقبل قریب میں شروع ہونے والے منصوبوں ، واپڈا کے زیر تعمیر منصوبوں کی 2028تک مرحلہ وار تکمیل سے پن بجلی کی پیداوار میں 10 ہزار میگاواٹ اضافہ ہوگااور نیشنل گرڈ میں ماحول دوست اور سستی پن بجلی کا موجودہ تناسب 29فیصد ہے۔ واپڈا نیشنل گرڈ میں 2030تک پن بجلی کا تناسب 40 فیصد اور 2050تک 50 فیصد کرنے کیلئے پُر عزم ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کےوفدکاکہناتھاکہ واپڈا کے آنے والے منصو بوں میں فنانسنگ کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ 

مزیدخبریں