ایک نیوز:پنجاب ریونیو اتھارٹی نے رواں مالی سال کا ہدف عبور کرنے کے لیے مانیٹرنگ کا عمل سخت کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پی آر اے لاہور نے پبلک سیکٹر ودہولڈنگ ایجنٹس پر مانیٹرنگ کے لئے نیا پلان تشکیل دے دیا ۔ تیسری سہہ ماہی کے اختتام پر مانیٹرنگ کے پیش نظر انفورسمنٹ ٹیموں کو ٹاسک بھی سونپ دیے گئے ۔
ٹیمیں حکومت پنجاب کے دفاتر اور لاہور ڈویژن میں واقع وفاقی دفاتر کی نگرانی کریں گی ،ٹیموں کو جاری بڑے ترقیاتی منصوبوں پر پنجاب سیلز ٹیکس کی ادائیگی کو یقینی بنانے کے لئے ٹاسک سونپا گیا ،ٹیموں کے ذمہ ٹیکس کولیکشن کو یقینی بنانا اور ود ہولڈنگ رولز اور پنجاب سیلز ٹیکس آن سروسز کی آگاہی فراہم کرنا بھی شامل ہوگا ۔
تقریبا 20 افسران لاہور ڈویژن میں جاری 170 سے زائد بڑے ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ کرینگے۔ بروقت ٹیکس کی ادائیگی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کر دی گئیں۔