ایک نیوز:بلوچستان اسمبلی کااجلاس آج طلب،5نکاتی ایجنڈاجاری کردیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق بلوچستان اسمبلی کا اجلاس دوروز کے وقفے کے بعد آج شام چار بجے ہوگا۔
ایجنڈےکےمطابق اجلاس میں سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کے تحت اساتذہ کی بھرتی ٹیسٹ معاملے پر عام بحث ہوگی، پنجگور میں 4 جی انٹرنیٹ کی سہولت کی بحالی کی قرار داد پیش کی جائے گی، بلوچستان کے 11 ہزار غیر رجسٹرڈ ٹیوب ویلز رجسٹرڈ کرکے شمسی توانائی پر منتقل کرنے کی قرارداد پیش ہوگی۔
ایجنڈےکےمطابق جے یو آئی کے رکن اسمبلی زابد ریکی واشک میں کیڈٹ کالج کے قیام کے لیے قرارداد پیش کریں گے،ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کوئٹہ کا ترمیمی آرڈیننس 2024 بھی پیش کیا جائے گا۔