ایک نیوز: اوگرا نے غیر میعاری گیس سلنڈرز کی خریدو فروخت پر پابندی عائد کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق غیر مجاز ڈسٹری بیوٹرز کو ایل پی جی سلنڈرز اور گیس فروخت کرنے پر مارکیٹنگ کمپنیز کیخلاف کارروائی ہوگی۔
ملک بھر میں 313ایل پی جی مارکیٹنگ اور 19 سلنڈر بنانے والی کمپنیوں کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ اوگرا نے غیر میعاری سلنڈرز میں ایل پی جی کی ری فیلنگ کو غیر قانونی اور خطرناک دیتے ہوئے کاروبار کے نئے ضابطہ اخلاق بنا دیئے ہیں۔
اوگرا حکام کےمطابق ایل پی جی کا کاروبار صرف مجاز ڈسٹری بیوٹر ہی کر سکیں گے ۔ مانیٹرنگ کے تمام تر اختیارات ڈی سی اور اے سی کے پاس ہوں گے۔