ای سی سی کا اجلاس آج طلب،9نکاتی ایجنڈاجاری

ای سی سی کا اجلاس آج طلب،9نکاتی ایجنڈاجاری
کیپشن: ECC meeting called today, 9-point agenda

ایک نیوز:ای سی سی کااجلاس آج طلب،9 نکاتی ایجنڈاجاری کردیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق اجلاس کی صدارت وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کرینگے۔ اجلاس میں9 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔
ایجنڈےکےمطابق روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کے فنڈز کے مسائل پر غور کیا جائے گا۔ داسو ہائیڈرو پراجیکٹ میں شہید ہونے والے چینی باشندوں کو معاوضہ دینے کی منظوری لی جائے گی۔پاکستان نیوکلئیر ریگولیٹری اتھارٹی کے لیے 18 کروڑ 45 لاکھ روپے کی گرانٹ منظور کی جائے گی۔وزارت توانائی کے لیے 22 ارب 17 کروڑ روپے کی ٹیکنیکل اضافی گرانٹ منظور کی جائے گی۔

ایجنڈےکےمطابق نیشنل ہیلتھ سروسز کے لیے 12 ارب روپے کی اضافی گرانٹ دی جائے گی۔ وزارت داخلہ کے لیے لاکھ روپے کی اضافی گرانٹ منظور کی جائے گی۔وزارت داخلہ کو6 کروڑ روپے کی اضافی گرانٹ کی منظوری دی جائے گی۔سوئی سدرن گیس کے لیے فنڈ ریلیز کرنے کی منظوری دی جائے گی۔2005 کے زلزلے کے متاثرین کے لیے 103 ارب روپے کی اضافی گرانٹ منظور کی جائے گی۔