گیسٹرو اور ڈائریا  نے پنجے گاڑھ لیے 

May 23, 2024 | 11:28 AM

ایک نیوز:پنجاب میں گیسٹرو  اور ڈائریا  نے پنجے گاڑھ لیے،طبی ماہرین نے شہریوں  کو احتیاطی تدابیر اپنانے کا مشورہ  دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں گیسٹرو اور ڈائریا  پھیلنے کا خطرہ ہے ،طبی ماہرین نے شہریوں  کو احتیاطی تدابیر اپنانے کا مشورہ  دیا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری پانی ابال کر پئیں ٹھیلوں کی کھلی اشیاء کھانے پینے سے گریز کریں۔ کٹے اور گلے سڑے پھلوں کے استعمال سے گیسٹرو  اور ڈائریا کا مرض تیزی سے پھیلتاہے۔ہوٹلوں ،ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس کی روزانہ کی بنیاد مانیٹرنگ کی جائے ۔عوامی آگاہی کیلئے سیمینار بھی منعقد کرائے جائیں۔

 محکمہ صحت روزانہ کی بنیاد پر ٹی ایم اے ،واسا کے ساتھ معاونت کرے ۔ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنائے ۔ واٹر فلٹریشن پلانٹس میں صفائی اور کلورینیشن کی جائے ۔

مزیدخبریں