وزیراعظم شہبازشریف ایک روزہ دورےپردبئی پہنچ گئے

May 23, 2024 | 13:54 PM

ایک نیوز:وزیر اعظم محمد شہباز شریف اپنے متحدہ عرب امارات کے ایک روزہ دورہ کیلئے ابو ظہبی پہنچ گئے ہیں.

تفصیلات کےمطابق ابو ظہبی پہنچنے پر نائب صدر، نائب وزیرِ اعظم و چیئرمین صدارتی دربار شیخ منصور بن زاید النہیان نے وزیرِ اعظم شہبازشریف کا پرتپاک استقبال کیا. 

استقبالیے میں متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمزی، پاکستان میں اماراتی سفیر حماد عبید ابراہیم الزعابی اور اعلی پاکستانی و اماراتی حکام بھی شریک تھے. 

وزیرِ اعظم اپنے دورے کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے سے تعلق رکھنے والی پاکستانی اور متحدہ عرب امارات کی کاروباری شخصیات و سرمایہ کاروں سے ملاقات کریں گے.

 ذرائع کےمطابق وزیراعظم شہبازشریف متحدہ عرب امارات کی قیادت سےملاقاتیں کرگے۔ دوسری بار وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعدشہبازشریف کا یہ یو اے ای کا پہلا دورہ ہے،یو اے ای کی قیادت سے دو طرفہ تعلقات کو تمام شعبوں میں مزید وسعت دینے پر بات چیت ہوگی۔
ذرائع کےمطابق وزیراعظم محمدشہبازشریف متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کریں گے ،وزیراعظم متحدہ عرب امارات کے معروف سرمایہ کاروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے،انہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دینگے دو طرفہ تعلقات ، یو اے ای کی جانب سے پاکستان میں کی جانے والی سرمایہ کاری زیر غور ہو گی۔

واضح رہےکہ وزیراعظم کےہمراہ کابینہ کےاہم وزراپرمشتمل ایک اعلیٰ سطح وفدبھی ہے۔

مزیدخبریں