کیا پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کو ن لیگ میں جگہ ملے گی ؟

May 23, 2023 | 23:26 PM

ایک نیوز : وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا کہ ابھی فیصلہ نہیں ہوا کہ پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کو ن لیگ میں لیا جائے گا یا نہیں؟
تفصیلات کےمطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ ابھی مزید لوگ تحریک انصاف کو چھوڑیں گے،  پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کو پارٹی میں لینے یا نہ لینے کا فیصلہ نواز شریف کریں گے۔
 انہوں نے کہا کہ فیاض چوہان کے الزامات کے بعد اگر ثبوت مل گئے تو پی ٹی آئی پر پابندی لگ سکتی ہے، پارٹیوں پر پابندی مسائل کا حل نہیں، اگر پارٹی کی عوام میں جڑیں مضبوط ہوں تو پارٹی قائم رہتی ہے۔

مزیدخبریں