کالعدم بلوچ تنظیم کے سربراہ گلزار امام نےمعافی مانگ لی

May 23, 2023 | 22:55 PM

 ایک نیوز :بلوچستان حکومت نے کالعدم تنظیم بی این اے کے گرفتار سربراہ گلزار امام نے قوم سے معافی مانگ لی۔
بلوچستان حکومت نے کالعدم تنظیم بی این اے کے گرفتار سربراہ گلزار امام کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا۔

 گلزار امام کاکہنا تھا کہ  مسلح جدوجہد سے بلوچستان کی ترقی رک گئی، غلط راستے پر تھا، دوستوں سے بھی کہتا ہوں واپس آجائیں۔

صوبائی وزیر ضیاء لانگو اور سینیٹر آغا عمر احمد زئی نے کوئٹہ میں اہم پریس کانفرنس کے دوران کالعدم بلوچ نیشنل آرمی کے سربراہ گلزار امام کو میڈیا کے سامنے پیش کیا۔

 گلزار امام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرا تعلق پنجگور کے علاقے پروم سے ہے، انہوں نے 15 سال قبل مسلح کارروائیوں کا آغاز کیا، کچھ عرصے قبل فورسز نے گرفتار کیا، اس دوران ماضی کو پرکھنے کا موقع ملا۔بلوچستان کے حقوق کی جنگ مسلح کے بجائے سیاسی جدوجہد سے ممکن ہے، ریاست کو سمجھے بغیر جنگ کا آغاز کیا، مسلح جدوجہد سے بلوچستان کی ترقی رک گئی، امید ہے ریاست ماں کے طور پر مجھے اصلاح کا موقع دے گی۔ تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کی کوشش کروں گا، بلوچستان میں فنڈز اور وسائل کا صحیح استعمال نہیں ہورہا، ریاست بلوچوں کے تحفظات دور کرنے کیلئے سنجیدہ ہے۔

کالعدم بی این اے سربراہ نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں مسائل کا حل پرامن بات چیت سے ہی نکلتا ہے، تکلیف دہ تجربات کے بعد احساس ہوا جس راستے کا انتخاب کیا وہ غلط تھا۔

صوبائی وزیر داخلہ ضیاء لانگو کاکہنا تھا کہ  ملکی مفاد کیلئے ہم سب ایک پیج پر ہیں، فورسز اور اداروں نے ملک کیخلاف سازشیں ناکام بنائیں، ریاست کے وجود کو خطرہ ہو تو کسی کو چھوڑا نہیں جاسکتا، حقوق کیلئے نوجوانوں کو بندوق دے کر پہاڑوں پر بھیجنا درست نہیں، ریاست کی بنیادوں سے کھیلنے والوں کیلئے کوئی آپشن نہیں۔ پاکستان کے آئین کے تحت جس کو حقوق نہیں ملتے ہم اس کے ساتھ ہیں، حقوق کے مطابق لوگوں کو روزگار ملنا چاہئے، جو لڑائی چاہتا ہے اس سے لڑیں گے، جو بات کرنا چاہتا ہے اس سے دو قدم آگے بڑھ کر بات کریں گے۔

مزیدخبریں