ایک نیوز : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ’زبردستی شادیوں‘ کے بارے میں تو سُن رکھا تھا مگر پی ٹی آئی کیلئے ’جبری علیحدگیوں‘ کا نیا رجحان متعارف کروایا گیا۔
ہم نے پاکستان میں ”جبری شادیوں“ کے بارے میں تو سُن رکھا تھا مگر تحریک انصاف کیلئے ”جبری علیحدگیوں“ کا ایک نیا عجوبہ متعارف کروایا گیا ہے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 23, 2023
میں تو اس پر بھی حیران ہوں کہ اس ملک سے انسانی حقوق کی تنظیمیں کہاں غائب ہو گئی ہیں!
سابق وزیراعظم عمران خان کاٹویٹ میں کہنا تھاکہ حیران ہوں اس ملک سے انسانی حقوق کی تنظیمیں کہاں غائب ہو گئیں؟
9 مئی کے پرتشدد واقعات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے کئی رہنما پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرچکے ہیں جن میں شیریں مزاری بھی شامل ہیں۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کےدوسرے رہنماؤں کی طرح وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو بھی ضمانت ملنے کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ۔اس وقت ہم پر جنگل کے قانون کی حکمرانی ہے،صرف عدلیہ ہی اس کے راستے میں رکاوٹ بن کر کھڑی ہے ۔
Vice Chairman PTI Shah Mehmood Qureshi rearrested after getting bail just like PTI workers and supporters.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 23, 2023
We are now being governed by law of the jungle, might is right and the only thing standing in its way is our judiciary.
The constitution is being brazenly violated along…
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کے باوجود آئین کی ڈھٹائی سے خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ پی ٹی آئی کو کچلنے کے لیے پولیس کا استعمال اور ہمارے رہنما ؤں کو پارٹی چھوڑنے پر مجبورکیا جارہا ہے ۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بنیادی انسانی حقوق کو کھلے عام پامال کیا جارہا ہے ، میڈیا مکمل طور پرکٹرول ہے ،سوشل میڈیا کارکنوں کو دھمکیاں دی جارہی ہیں۔عدالتی احکامات کے باوجود عمران ریاض کو عدالت میں پیش نہیں کیا جا رہا۔
عمران خان کا مزید کہنا تھاکہ ہمارے کارکنوں کو اس سخت گرمی میں چھوٹے چھوٹے کمروں میں بند کیا گیا ہے ۔کچھ پر تشدد کیا جارہا ہے ۔اس یزیدیت کو تسلیم کرنے کا مطلب ہماری قوم کی موت ہے اس لیے آخری سانس تک مزاحمت کروں گا۔