ایک نیوز :آصف درانی کو افغانستان کے لیے پاکستان کا نمائندہ خصوصی مقرر کر دیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق آصف درانی کابل، تہران اور ابو ظہبی میں پاکستان کے سفارتی مشنز کی سربراہی کر چکے ہیں،وزیراعظم شہباز شریف نے سفیر ریٹائرڈ آصف درانی کو افغانستان کے لیے نمائندہ خصوصی مقرر کیا ہے۔
دوسری جانب افغان امور پر نئے تعینات ہونے والے خصوصی نمائندہ آصف درانی نے وزیرمملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر سے ملاقات کی ہے ،حنا ربانی کھر نے انہیں چارج سنبھالنے پر خوش آمدید کہا اور مکمل سپورٹ کی یقین دہانی کرائی ہے ۔
خیال رہے کہ آصف درانی اس سے قبل کابل، تہران اور ابو ظہبی میں پاکستان کے سفارتی مشنز کی سربراہی کر چکے ہیں۔آصف درانی کے افغانستان میں نمائندہ مقرر ہونے سے قبل یہ عہدہ محمد صادق کے پاس تھا۔