شاہ محمود قریشی،جمشید چیمہ،مسرت چیمہ رہائی کے بعدپھرگرفتار 

May 23, 2023 | 20:59 PM

ایک نیوز :رہنماتحریک انصاف شاہ محمود قریشی،جمشید چیمہ ،اہلیہ مسرت چیمہ کو رہائی کے بعد پنجاب پولیس نے پھر گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل کے باہر سے رہائی کے فوری بعد دوبارہ گرفتار کرکے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیاگیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے آج ہی شاہ محمود قریشی کی رہائی کاحکم نامہ جاری کیاتھا ۔

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کااڈیالہ جیل کے باہر تحریک انصاف چھوڑنے کی تردید کردی کہا کہ پارٹی میں تھا،ہوں اور رہوں گا ۔

رہنماتحریک انصاف جمشید اقبال چیمہ،اہلیہ مسرت جمشید چیمہ کو بھی اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد پنجاب پولیس نے دوبارہ گرفتار کرلیا۔

مزیدخبریں