ایک نیوز : اسلام آباد: کاروں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 78 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی۔
اعدادو شمار کے مطابق جولائی سے اپریل تک کی مدت میں کاروں (مکمل تیارشدہ یونٹس)کی درآمدات پر57 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 78 فیصد کم ہے۔
دوسری جانب رواں مالی سال کے پہلے 10ماہ کے دوران ٹیکسٹائل کی برآمدات 13,709.287 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جو گزشتہ سال کی اسی مدت کی برآمدات (15,981.736 ملین ڈالر) سے 14.22 فیصد کم ہیں۔
مزید برآں ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10ماہ میں سالانہ بنیادوں پر55 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی۔