برطانوی فٹبالر پاکستان فٹبال ٹیم کی نمائندگی کیلئے تیار  

برطانوی فٹبالر پاکستان فٹبال ٹیم کی نمائندگی کیلئے تیار  
کیپشن: British footballer ready to represent Pakistan football team

ایک نیوز :ایک اور برطانوی فٹبالر پاکستان فٹبال ٹیم کی نمائندگی کےلیے تیار ہیں۔ مانچسٹر یونائیٹڈ اکیڈمی اور گرمسبی ٹاؤن کے ایکٹنگ مڈ فیلڈر اوٹس خان پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

اوٹس خان دادا کے پاکستانی ہونے کی بنیاد پر گرین شرٹس کی نمائندگی کے اہل قرار پائے ہیں۔ 

اوٹس خان کی پاکستان سے نمائندگی کےلیے تمام دستاویزی ضروریات مکمل کرلی گئی ہیں جبکہ فیفا نے انہیں کلیئر بھی کردیا۔ 

اس سے قبل انگلینڈ یوتھ کے سابق کپتان عیسیٰ سلیمان بھی پاکستان کی نمائندگی کےلیے کلیئر قرار دیے جاچکے ہیں۔