ایک نیوز :آئندہ مالی سال کے بجٹ میں وزارت خزانہ نے ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کی تجویز دے دی۔
تفصیلات کےمطابق ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بجٹ کا حجم 14600ارب جبکہ بجٹ خسارہ 00 78 ارب روپے ہو سکتا ہے جو وفاقی خسارہ رواں مالی سال کے متعینہ خسارے کے ہدف سے تقریباً تین چوتھائی زیادہ ہوگا۔
اگلے مالی سال 2023-24 کے لیے وفاقی بجٹ خسارہ اخراجات اور آمدنی کے درمیان فرق مجموعی ملکی پیداوار کے تقریباً 7.4 فیصد کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔