پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کا 25 مئی کو اسکولز بند رکھنے کا اعلان

پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کا 25 مئی کو اسکولز بند رکھنے کا اعلان
کیپشن: Private Schools Federation's announcement to keep schools closed on May 25

ایک نیوز :یوم تکریم شہدائے پاکستان کے موقع پر  آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے  25مئی کو اسکولز بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

صدرآل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کاشف مرزا کے مطابق بورڈز امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے، پرائیویٹ اسکولز میں ریگولر کلاسز 26 مئی کو شیڈول کے مطابق جاری رہیں گی۔

کاشف مرزا کا کہنا تھا کہ ملک بھرمیں موسم گرما کی تعطیلات 15جون تا 14 اگست ہوں گی، موسم گرماکی تعطیلات کے بعد ملک بھر میں پرائیویٹ اسکول 15 اگست کوکھلیں گے، سندھ میں موسم گرماکی تعطیلات یکم جون تا 31جولائی ہوں گی۔