تھائی لینڈ، سکول کی چھت گرنے سے 4 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک

تھائی لینڈ، سکول کی چھت گرنے سے 4 بچوں 7 افراد ہلاک
کیپشن: Thailand, 4 children and 7 people died when the roof of the school collapsed

ایک نیوز :تھائی لینڈ میں طوفان باد و باراں کے باعث سکول کی چھت گرنے سے چار بچوں سات افراد ہلاک ہوگئے۔
شمالی صوبے پھیچت میں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ گزشتہ رات تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش نے سب تہس نہس کردیا۔  سکول کے ایکٹوٹی سینٹر میں پناہ لینے والے میٹل کی چھت گرنے سے ہلاک ہوگئے،18زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق مرنے والوں میں دو والدین اور ایک اسکول عملہ بھی شامل ہے۔ جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔