ایک نیوز:آڈیو لیکس انکوائری کمیشن نے عوام سے معلومات کی فراہمی کیلئے پبلک نوٹس جاری کیا۔
کمیشن کے نوٹس کے مطابق زیر تفتیش آڈیو لیکس سے متعلق شہریوں سے معلومات مانگی گئیں۔ بذریعہ ڈاک معلومات کی فراہمی کیلئے جسٹس فائز عیسی کے چیمبر کا پتہ،سیکرٹری کمیشن کا فون نمبر، ای میل ایڈریس بھی شامل کیاگیا۔
پبلک نوٹس کے مطابق معلومات فراہم کرنے والے کیلئے شناخت ظاہر کرنا لازمی ہوگا۔نامعلوم ذرائع سے ملنے والی معلومات قبول نہیں کی جائیں گی۔