قومی اسمبلی میں چیئرمین اور اسپیکر کی تنخواہوں الاؤنسز و استحقاقات ترمیمی بل پیش 

May 23, 2023 | 17:50 PM

ایک نیوز :قومی اسمبلی کے اجلاس میں ایم این اے محمد اسلم بھوتانی  نے چیئرمین اور اسپیکر کی تنخواہوں الاؤنسز و استحقاقات ترمیمی بل 2023ایوان میں پیش کردیا ۔

 محمد اسلم بھوتانی کاکہنا تھا کہ  بل میں روپے یا تنخواہ بڑھانے کا کوئی معاملہ نہیں۔چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر ملک سے باہر جاتے ہیں تو بعض ممالک میں ان کے عہدے کو کم حیثیت دی جاتی ہے۔بل کے تحت پروٹوکول کیلئے دونوں عہدوں کو نائب صدر کا اسٹیٹس مل جائے گا ۔بیرون ملک دوروں میں اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ کو وزرات خارجہ نائب صدر کا اسٹیس دلاسکے گی ۔

ایم این اےجویریہ ظفر آہیر کاکہنا تھا کہ 9مئی کے واقعات کی شدید مذمت کرتی ہوں۔ یہ سانحہ ایک دم نہیں ہوا، یہ عمران خان کے مائنڈ سیٹ کا نتیجہ ہے میرے سمیت کئی لوگوں نے ان کا ساتھ دینے سے انکار کیا تو شرک کے فتوے لگے۔ ملک ریاض کے نام پر ٹی وی کی آواز کیوں بند ہوجاتی ہے۔ ملک ریاض کا نام لینے کی اجازت کیوں نہیں ہے۔ سب کے نام سامنے لانے چاہئیں۔

جویریہ ظفر کامزید کہنا تھا کہ آرمی چیف اور پوری فوج کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں فوج اور عوام کو سامنے لانے کی کوشش ناکام ہوئی فوج نے سنجیدگی اور بالغ نظری کا مظاہرہ کیا بیرونی طاقتیں تب آتی ہیں جب ہم ان کو دعوت دیتے ہیں۔

ایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی کا خطاب میں کہنا تھا کہ کارکنان بچوں کی طرح ہوتے ہیں ساری بات تربیت کی ہوتی ہے۔جیسے ان کوسکھایا جائے گا کارکنان ویسے ہی ری ایکٹ کریں گے۔

9مئی کو افواج پاکستان کی تنصیبات پر حملہ ہوا تو کہا گیا دہشت گرد گھس آئے ۔اگر دہشتگرد تھے تو نشاندہی کروائیں۔

مولانا عبدالاکبر چترالی کاکہنا تھا کہ کل کی قرارداد سے متفق ہیں سوائے ایک نقطے کے ۔ملٹری ایکٹ کے تحت مقدمات چلانے کی جماعت اسلامی مخالفت کرتی ہے۔شہباز شریف کل یہ معاملہ آپ کے گلے پڑھ سکتا ہے ۔خود کو سیاست کی حد تک محدود رکھیں۔سپریم کورٹ نے پانچ دن پہلے مولانا ہدایت الرحمن کی رہائی حکم دیا۔5دن سے رہائی کے احکامات بلوچستان کیوں نہیں پہنچے ۔ایک شخص تعلیم، روزگار، سہولیات کی بات کرتا ہے اس کو جیل میں ڈال دیا جاتا ہے۔

ایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی کاکہنا تھا کہ کراچی میں جماعت اسلامی کا میئر بننے میں رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں۔ملک میں آئین کہاں ہے۔ملزمان کے بہن بھائیوں کو کیوں اٹھایا جارہا ہے ۔36ایجنسیاں کام کررہی ہیں ان کو مولانا عبدالاکبر چترالی کے اسلام آباد میں داخل ہونے کا پتہ چل جاتا ہے۔

سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے قومی اسمبلی کا اجلاس کل(بروز بدھ )دوپہر1بجے تک ملتوی کردیا۔

مزیدخبریں