جس راستے کا انتخاب کیا وہ غلط تھا: گلزار امام شنبے

May 23, 2023 | 16:22 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: کالعدم تنظیم کے سابق کمانڈر گلزار امام شنبے کا کہنا ہے کہ میں نے جس راستے کا انتخاب کیاتھا وہ غلط تھا، ہمارے مسائل کا پُرامن حل ممکن ہے۔

رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں وزیرِ داخلہ بلوچستان ضیاء اللّٰہ لانگو کے ہمراہ کالعدم تنظیم کے سابق کمانڈر گلزار امام شنبے نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے حقوق کی جنگ صرف آئینی اور سیاسی حوالے سے ہی ممکن ہے۔ہمیں امید ہے کہ ریاست ماں کا کردار ادا کرتے ہوئے اصلاح کا موقع دے گی۔

گلزار امام شمبے نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ ریاستی اداروں کو بلوچستان کے مسائل کا ادراک ہےاور وہ سنتے ہیں۔ اس لیے لڑائی میں اپنا وقت ضائع نہ کریں۔ بلوچستان میں دونوں جانب سے جتنے بھی لوگ شہید ہوئے اس پر معافی کا طلب گار ہوں۔

اس موقع پر وزیرِ داخلہ بلوچستان ضیاء اللّٰہ لانگو نے کہا کہ مسائل بات چیت سے حل کیے جا سکتے ہیں، ریاست اور اداروں سے کھیلنے والوں کو کوئی رعایت نہیں دی جا سکتی۔

مزیدخبریں