شاہ محمود قریشی، فیاض الحسن چوہان کی رہائی کا حکم

May 23, 2023 | 16:09 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان اور شاہ محمود قریشی کو رہا کر دیا گیاہے۔

رپورٹ کے مطابق فیاض الحسن چوہان کو جہلم جیل سے رہا کر دیا گیا  ہے۔ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ فیاپ الحس چوہان کو عدالتی احکامات وصول ہونے پررہا کیا گیا ہے۔ فیاض الحسن چوہان کو لیاقت باغ راولپنڈی کے قریب سے گرفتار کیا گیا تھا۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے شاہ محمود قریشی کی رہائی کا حکم جاری کردیا ہے۔ شاہ محمود قریشی کے وکلاء نے بیان حلفی جمع کروا دیا  ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے شاہ محمود قریشی کی رہائی بیان حلفی سے مشروط کی تھی ۔ شاہ محمود قریشی کے وکلاء کی جانب سے بیان حلفی جمع کرانے کے بعد انکو آج رہا کر دیا جائیگا۔

مزیدخبریں