کچھ بھی ہوجائے الیکشن آرہے ہیں: بابر اعوان

May 23, 2023 | 15:59 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: بابر اعوان ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے الیکشن آرہے ہیں۔ عمران خان اور بشری بی بی سے انہیں معافی مانگنی  ہوگی اور یہ وقت دور نہیں ۔
رپورٹ کے مطابق نیب کے دفتر کےباہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ  نیب کے نئے قانون کے مطابق جب تک کسی کی جیب میں کالے دھندے کا پیسہ نہ جائے ا سکے خلاف کارروائی نہیں ہوسکتی ۔

القادر یونیورسٹی ایک خیراتی ادارہ ہے جواب چل رہا ہے ۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا کسی نے کبھی شریف سٹی کا حساب لیا؟ کسی نے ایون فیلڈ فلیٹس کے بارے میں پوچھا جہاں رہتے ہوئے وہ کہتے ہیں مجھے نہیں معلوم یہ کہاں سے آئے ۔

مزیدخبریں