9 مئی کے کرداروں کو سزا دلانا ناگزیر ہے،جاوید لطیف

May 23, 2023 | 15:57 PM

ایک نیوز: لیگی رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ 9 مئی کو صرف چند عمارتیں جلانے کی منصوبہ بندی نہیں تھی بلکہ یہ لوگ فیڈریشن اداروں کو توڑنا چاہتے تھے۔ 

تفصیلات کے مطابق لیگی رہنما جاوید لطیف نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نومئی کے کرداروں کو سزا دلانا ناگزیز ہے۔ پاکستان ایسی سازشوں کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ پاکستان میں عالمی فورسز ہمیشہ سے مداخلت کرتی آئی ہیں۔ 

انہوں نے انکشاف کیا کہ 9 مئی کو صرف چند عمارتوں کو جلانے کی منصوبہ بندی نہیں تھی۔ ان کا مقصد فیڈریشن اداروں کو توڑنا تھا۔ 

مزیدخبریں