ایک نیوز: وفاقی کابینہ نے ملک میں 5 نئی خصوصی عدالتیں قائم کرنے کی منظوری دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد بلوچستان میں3، پنجاب اور سندھ میں ایک، ایک نئی خصوصی عدالت قائم ہوگی۔ وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے وزارت قانون و انصاف کی سمری منظور کی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انسداداسمگلنگ،کسٹمز، ٹیکسیشن کی 5 نئی خصوصی عدالتیں قائم ہوں گی۔ خصوصی عدالتیں کراچی، کوئٹہ، چمن، نوشکی، ملتان میں قائم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔