ممنوعہ فنڈنگ کیس: عمران اسماعیل ،دیگر کی درخواستوں پرسماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

May 23, 2023 | 13:41 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: سندھ ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈگ کیس میں ایف آئی اے انکوائری کے خلاف سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور دیگر کی درخواستوں کی سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دی گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں سابق گورنرعمران اسماعیل اور دیگر کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے نوٹس کے خلاف نجیب ہارون، سیما ضیا، ثمر علی خان اور جاوید عمر نے عدالت سے رجوع کیاتھا۔ عمران اسماعیل اور دیگر کی جانب سے ایف آئی انکوائری رکوانے کے لئے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔درخواست میں سیکریٹری داخلہ ،ڈی جی ایف آئی اے ،ڈپٹی ڈائریکٹر ہیڈ آف انکوائری ٹیم کو فریق بنایا گیا تھا۔

دوران سماعت ڈپٹی اٹارنی جنرل کا  کہنا تھا کہ ایف آئی اے مقدمہ درج کرنا چاہتی ہے مگر حکم امتناع کی وجہ سے کارروائی متاثر ہو رہی ہے۔ایف آئی اے کی جانب سے دئیے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزاروں کی جانب سے متنازع بینک اکاونٹ چلائے جا رہے تھے۔الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بنیاد پر انکوائری شروع کی گئی ،کراچی میں بھی پی ٹی آئی میڈیا سینٹر کراچی کے نام سے ایک بینک اکائونٹ موجود ہے
جس کے بعد عدالت نے وقت کی کمی کے باعث درخواستیں سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی ہے۔

مزیدخبریں